اٹک پولیس نےاغواء کاڈرامہ رچاکروالدین سے 50لاکھ روپے تاوان طلب کرنے والے بیٹے کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

فتح جنگ میں کھاتے پیتے زمیندار کے بیٹے وقاص علی نے اپنے دوست فیصل سے مل کراپنے ہی والدین کولوٹنے کاپروگرام بنایااوردوست سے پشتو زبان میں گھروالوں کوفون کروایاکہ آپ کے بیٹے کواغواء کرلیاگیاہے اگراس کی رہائی چاہتے ہوتو50لاکھ کابندوبست کروورنہ اسے قتل کردیاجائے گافون کال پرخودساختہ مغوی کےوالد کودل کادورہ پڑااوروہ ہسپتال پہنچ گیاجبکہ بیٹے کی رہائی کے لئے ماں نے سب کچھ فروخت کرنے کااعلان کردیامگرادادااسلم سمجھ دارنکلاجس نے پولیس کو سب کچھ بتادیاپولیس نے فون کالز کاڈیٹاحاصل کرکےلوکیشن پرچھاپہ ماراتو19سالہ وقاص اوراس کادوست تاش کھیلتاہواپایاپولیس نے دونوں کو گرفتارکرکے حوالات پہنچادیا آ غواءبرائے تاوان کے مرکزی کرداروقاص نے بتایاکہ وہ کاروبارکرناچاہتاتھاجبکہ دوست نے تاوان کے لئے کال کرنے کااعتراف کرلیااس انوکھی واردات کے متعلق جب ایس ایچ اوکاشف سے پوچھاگیاتوانہوں نے بتایاکہ ملزمان نے خودہی اغواء کاڈرامہ رچایااورگھروالوں سے تاوان طلب کیاجنھیں گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

Tuesday, September 27, 2016