ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں تھانہ اٹک خوردکی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائی ۔ ملزمان سے کل 6825 گرام چرس اور 1100 گرام افیون بر آمد۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں تھانہ اٹک خوردکی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائی ۔ ملزمان سے کل 6825 گرام چرس اور 1100 گرام افیون بر آمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اٹک پولیس کے تمام افسران کو منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں کرنے کا ہدف دے رکھا ہے جس کے تناظر میں ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر کی سربراہی میں ایس ایچ او اٹک خورد انسپکٹر عابدعلی شاہ نےمنشیات فروشو ں پرریڈ کر کے ملزم وسیم سے 1225 گرام چرس ،ملزم ریاست سے 1100 گرام چرس ،ملزم شہزاد سے 1250 گرام چرس اورملزم وقار اقبال سے 2000گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم محمدسلیمان موقع پر موٹر سائیکل ہنڈا 125 پھینک کر فرار ہو گیا موٹر سائیکل سے 1250 گرام چرس اور 1100 گرام افیون برآمد ہوئی ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ اٹک خورد کی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دیتے ہو ئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور اٹک پولیس ایسے ہی منشیات فروشو ں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس