محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس نے خاوند کودو بیٹیوں اور دوست کے ساتھ ملکر قتل کر نے والی بیوی کو تمام ساتھی ملزمان سمیت گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
مجرم جتنا بھی شاطر اور چالاک کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے کسی صورت نہیں بچ سکتا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد شفیق نامی شخص جو کہ چوکی برہان کا رہائشی ہے فوت ہو گیا ہے اور حالات و واقعات مشکوک ہیں۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او حسن ابدال سرکل راجہ فیاض الحق نعیم کی زیر سربراہی ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد اور ان کی ٹیم نے مقتول کی بیوہ سے تفتیش شروع کی جس پر اس نے ہوش ربا انکشافات کیے۔مقتول کے بھائی کو بھی اپنی بھابھی پر شک تھا کہ اس نے خاوند کو قتل کر کے اسے مرگ اتفاقیہ کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔ملزمہ (ش)نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس کا اپنے خاوند کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر اس نے اپنے دوست عمیر اور اپنی بیٹیوں مسماۃ(م) اور مسماۃ (ش) کے ساتھ ملکر اپنے خاوند کو قتل کر دیا ہے جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بروقت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم کو شاباش دی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہناتھا کہ مجرم چاہے جتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا۔
ترجمان اٹک پولیس