اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ملزم شبیر احمد ولد محمد امین ساکن کچہ تحصیل حسن ابدال سے 30 بور پسٹل معہ 3 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم سردار غیرت علی خان ولد سردار زمرد خان ساکن راجڑ تحصیل و ضلع راولپنڈی سے 30 بور پسٹل معہ 5 ضرب روند برآمدکیے اور ملزم منظور الہی ولد عبداللہ ساکن فتح جنگ سے پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب روند برآمدکر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس