اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افرا دکے خلاف کریک ڈاؤن جاری،07ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افرا دکے خلاف کریک ڈاؤن جاری،07ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ باہتر کی ٹیم نے شراب فروش ریاست علی ولد گلاب ساکن نیکا تحصیل فتح جنگ سے 3 لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم عشرت علی سے 2300 گرام چرس برآمد کی اور منشیات فروش وارث خان سے 2100 گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے شراب فروش شعیب علی ولد عظمت خان ساکن محلہ واڑی سیدھن تحصیل حضرو سے 20 لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص وقار احمد، محمد حنیف اور حامد علی کو گرفتار کر کے پڑ رقم مبلغ -/21270 روپے 3 عدد موبائل مالیتی -/16000 روپے 4 عدد موٹر سائیکل مالیتی -/260000 روپے کل جواء مالیتی -/297270 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس