محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،16ملزمان گرفتار۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05کلو800گرام چرس برآمد،قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کل مالیتی رقم 02لاکھ 30ہزار 140روپے برآمد، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03پسٹل 30معہ متعدد روند برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص عاشق حسین ولد عبدالحکیم قوم پٹھان ساکن محلہ ہاڑیاں کامل پور موسیٰ تحصیل حضرو سے 2500 گرام چرس برآمد کر کے ملز م کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص اجمل خان ولد فدا محمد قوم پٹھان ساکن پرنگ پاس تحصیل و ضلع چارسدہ سے 1100 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص تنویر اختر ولد زمرد خان قوم بھٹی ساکن پنڈ مہری تحصیل حسن ابدال سے 2200 گرام چرس برآمد کر کے ملز م کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ بسال کی ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف اشخاص جاوید اختر عرف کوڈو ولد محمد ریاض قوم کھٹڑ سکنہ کاہل، ظہیر احمد ولد عبدالغفار قوم کھٹڑ سکنہ گندوالی سلیمان آباد، عامر حیات ولد سفارش خان قوم کھٹڑ سکنہ کلریاں بسال، ممریز خان ولد شیر خان قوم کھٹڑ سکنہ کاہل ڈھوک نکہ اور محمد عمران ولد اللہ یار قوم اعوان سکنہ گندوالی سلیمان آبادکو قابو کر کے داؤپر لگی رقم مبلغ 80ہزار روپے 4عدد موبائل فون مالیتی 30 ہزار روپے۔3 عدد موٹرسائیکل مالیتی 90 ہزار روپے کل برآمد گی 2لاکھ روپے برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف اشخاص ناصر اقبال ولد گلاب خان، ممتاز احمد ولد نور محمد سکنائے محلہ عثمان آباد جنڈ،نصیر الدین ولد گلاب خان سکنہ محلہ لنگر خانہ جنڈ،محمد رفیق ولد جمال الدین سکنہ محلہ پیر خیل جنگل خیل کوہاٹ اور حبیب اللہ ولد امیر عبداللہ سکنہ ڈھوک بھنگی خیل مکھڈ شریف کو قابو کر کے داؤ پر لگی رقم-/15140روپے 5 عددموبائل فون کل مالیت -/30140روپے برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے تفتیش مقدمہ نمبر 194 مورخہ 26.05.20 بجرم 337Fii/34/324/337Hii ت پ تھانہ فتح جنگ ملزم نامزد بر ریمانڈ جسمانی حیدر علی ولد سلطان خان قوم اعوان سکنہ دھڑی رائے دتہ حال ڈھرنال تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے30بور پسٹل معہ 4ضرب روند برآمدکر کے ملزم پر اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے ملز م انار گل ولد لباس خان قون پٹھان ساکن لکڑ مار تحصیل جنڈ سے 30بور پسٹل معہ 4 ضرب رونداور ملزم انار گل ولد لباس خان قون پٹھان ساکن لکڑ مار تحصیل جنڈ سے 30بور پسٹل معہ 4 ضرب روند برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز رکھنے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔ ترجمان اٹک پولیس


