محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،11ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05کلو381گرام چرس برآمد،شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 24بوتل شراب قبضہ پولیس میں لی،قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کل مالیتی رقم 33ہزارروپے برآمد،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص لیاقت علی شاہ ولد رحمت علی شاہ ساکن محلہ اڑتک پور کامرہ کلاں تحصیل و ضلع اٹک سے 2101گرام چرس برآمد کر کے ملز م کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص محمد ابرار ولد عبدالستار قوم ملیار سکنہ پنڈوال سروالہ تحصیل و ضلع اٹک سے 1260 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص محمد آصف عرف کٹوولد عبدالحکیم قوم پٹھان ساکن محلہ نندرک آباد چھب انجراء تحصیل جنڈ سے 1500 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیرپورٹ کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص آصف محمود ولد محمد رفیق قوم اعوان ساکن میاں رشیدہ تحصیل فتح جنگ سے 520 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیرپورٹ کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص محمد اکرم ولد گل شیر قوم راجپوت سکنہ تھٹی نور احمد شاہ کھنڈا تحصیل پنڈیگھیب سے 24 عدد بوتل ادھیہ شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ حضرو کی ٹیم نے قمار بازی میں مصروف اشخاص علی اکثر ولد محمد اشرف قوم اعوان، عبدالستار ولد مسکین خان قوم پٹھان،زبیر علی ولد لیاقت قوم پٹھان، تنویر احمد ولد نسیم احمد قوم پٹھان، ستار خان ولد محمد اسحاق قوم پٹھان اور ساجد ولد منصب قوم پٹھان سکنائے باڑہ تحصیل حضرو ضلع اٹک کو موقع پر قابو کرکے پڑ پر لگی ہوئی رقم 20000روپے موبائل 6 عدد کل مالیتی -/33000روپے برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

