محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلا عات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تھانہ رنگو کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2200گرام چرس اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 150عدد پتنگیں معہ ڈوریں قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم زرناب خان ولد اجمل خان ساکن سرکہ تحصیل حضرو سے 2200 گرام چرس گردہ برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تیمور حسین ولد علی اکبر سکنہ تحصیل حضرو سے 150عدد پتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
