محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،03ملزمان گرفتار۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 2200گرام چرس،01عدد رائفل 12بور اور 01عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے منشیات فروش یاسر حبیب ولد حبیب ساکن بولیانوال تحصیل و ضلع اٹک سے 2200 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے ملزم شکیل ولد ارشاد مسیح ساکن تحصیل و ضلع اٹک سے 30 بور پسٹل معہ متعدد روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کی ٹیم نے ملزم نیک محمد خان ولد جان محمدساکن پاک بنڈ ڈاکٓخانہ نگرئی تحصیل ڈوگر ضلع بونیر سے رائفل 12 بور معہ 2 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

