محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ پریس ریلز مورخہ 08.10.2020 اٹک پولیس نے اپنی بیوی کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والے سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم راشد عمران نے اپنی بیوی مسماہ (س،ی)کو گلہ گھونٹ کر قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ کو اطلاع موصول ہوئی کہ3/4اکتوبر کی درمیانی شب ایک خاتون کی وفات ہو گئی ہے اورمقتولہ کے بھائی کے مطابق اس کا خاوند جو کہ واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے مشکوک ہے جس پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر اسلام اور انچارج HIUسرکل جنڈ نواز ایس آئی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے تفتیش کی جس پر یہ انکشاف ہوا کہ ملزم راشد عمران نے اپنی بیوی (س،ی)کو گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا ہے۔ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ قتل جیسا سنگین جرم کر کے کو ئی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔اٹک پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ ترجمان اٹک پولیس