اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،4ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،4ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان جاوید اور حبیب اللہ سے پسٹل 30 بور 2 روند جبکہ جاوید سے 5 روند پسٹل 30 بور برآمدکر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کی ٹیم نے ملزم بلال احمد سے 1300 گرام چرس،ملز م شاد محمدسے 1450 گرام چرس اور  30 بور پسٹل برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس