پنجاب میرج فنکشن ایکٹ 2016 اور پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائیاں جاری

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پنجاب میرج فنکشن ایکٹ 2016 اور پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او حسن ابدال ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم نے ایس ایچ او صدر حسن ابدال نیاز احمد کو اپنے تھانہ کی حدود میں ایسے تمام فنکشنز پر ریڈ کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کو اطلاع موصول ہوئی کہ موہڑا کٹڑاں کے قریب چند افراد نے شادی کے فنکشن میں فحش قسم کے گانے اونچی آواز میں چلا رکھے ہیں اور چند ڈانسرز نیم برہنہ حالت میں ناچ گانا کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او کی زیر سربراہی تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اٹک پولیس آپ سے یہ اپیل کرتی ہے کہ شادی کے فنکشن میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔
ترجمان اٹک پولیس