اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3گرفتار

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5کلو 600گرام چرس قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد نواز ولد حق نواز سکنہ محلہ درمیانہ کالو کلاں تحصیل حضرو سے 1300گرام چرس اور ملزم دلنواز ولد محمد اقبال سکنہ لکوڑی تحصیل حضرو سے 2200 گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے منشیات فروش نیاز علی خان ولد رضا خان ساکن پجگئی مندرہ خیل تحصیل و ضلع پشاور سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس