"اٹک پولیس نےدوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کرنے والے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔"

 

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
"اٹک پولیس نےدوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کرنے والے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔"
"اٹک پولیس نے سنگین جرائم کی بیخ کنی کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دی ہے جسکے مثبت نتائج آ رہے ہیں "۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق مورخہ 11.10.2020 کو اٹک پولیس کو ایک افسوس ناک واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی کہ آیت اللہ خان نامی نوجوان کو ریلوے پارک کے نزدیک موبائل فون چھینتے ہوئے تین نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا ۔مدعی مقدمہ عبد الرحما ن کے مطابق اسکے بھا ئی آیت اللہ خان نے جھلہ خان چوک میں نیازی موبائل شاپ کے نام سے دوکان بنا رکھی ہےجس نے چند دن قبل OLX پر موبائل 11Pro Max از قسم آئی فون فروخت کرنے کے لیے ایڈ لگایا تھاجس پر اس سے ایک شخص نے رابطہ کیا اور شام کو اس نے آیت اللہ خان کو ریلوے پارک کے پاس موبائل فون لانے کا کہاکہ وہ اسے رقم کی ادائیگی کر کے اس سے موبائل خرید لے گا اور شام کو جب وہ موبائل لیکر اپنے بھائیوں کے ہمراہ متعینہ مقام پر پہنچا تو تین نامعلوم ملزمان نے اس کے بھائی سے موبائل چھینتے ہوئے اسےفائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی اورایس ڈی پی او حسن ابدال ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم کی سربراہی میں ٹیمز تشکیل دیں جن میں ایس ایچ او سٹی اٹک حامد کاظمی ،ایس ایچ او صدر اٹک عاطف ستار ،انچارج آئی ٹی برانچ سب انسپکٹر جہانزیب خان ،سب انسپکٹر سجاد احمد نقوی اور دیگر افسران شامل تھے۔تما م تر وسا ئل برو ئے کا ر لاتے ہو ئے نا معلو م ملزما ن جو کہ ایک اور واردات کی تیاری میں مصروف تھے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملزمان کو برا ئے شنا خت پریڈ بند ڈسٹر کٹ جیل اٹک کرا یا گیا ۔ مورخہ 20.10.2020کو ملزما ن کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں گواہان نے درست طور پر شناخت کر لیاہے ۔دوران تفتیش ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کےپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور بجھوایا جا چکا ہے ۔ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ،چھینا گیا موبائل فون اور چابی بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔
ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1.محمد ادریس ولد محمد حنیف قوم خٹک ساکن رتی کیڑی تحصیل جنڈ ضلع اٹک
2.بابر نصیر ولد محمد نصیر قوم گجر ساکن ڈھوک پائی خیل داخلی گڑدی تحصیل جنڈ ضلع اٹک
3.امجد علی ولد حسن خان قوم گجر گڑدی تحصیل و ضلع اٹک
ملزمان نے دوران تفتیش پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔اس سلسلہ میں مزید تفتیش جاری ہے ۔مقدمہ کو حقائق کی روشنی پر یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اٹک کی عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ پولیس پر اعتماد رکھیں ۔ اٹک پولیس نے سنگین جرائم کی بیخ کنی کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دی ہے جسکے مثبت نتائج آ رہے ہیں ۔
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس کیس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
ترجمان اٹک پولیس