اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 05ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 05ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3کلو600گرام چرس برآمد کی اور جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیاء قمار بازی قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروش محمد جاوید ولد محمد ابراہیم ساکن تحصیل ٹیکسلا سے 2200 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کی ٹیم نے منشیات فروش ساجد عرف محمود ولد مولا داد ساکن کریما ں تحصیل فتح سے 1400 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص لیاقت علی، کامران رشید، اسفند یار کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم اور موبائل فون کل رقم جوا 10600 برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس