محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
تھانہ صدر حسن ابدال پولیس ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11کلو چرس قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت ڈی ایس پی حسن ابدال سرکل راجہ فیاض الحق نعیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد احسن ولد محمد بشیر سکنہ کوٹ نجیب اللہ دیدن تحصیل و ضلع ہری پور اورچوہدری مزمل علی ولد غلام رسول سکنہ محلہ ہری والا نزد گورنمنٹ ہائی سکول محمد علی جناح پنڈی گھیب سے 11000 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی نے تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی۔
ترجمان اٹک پولیس