اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،2ملزمان گرفتار،3کلو 380گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش محمد فیاض ولد محمد شریف سکنہ حضرو سے 2280گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے منشیات فروش اسد عباس ولد عبدالرشید سکنہ دھبولہ سے 1100گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس
