تھانہ اٹک خورد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی ،04ملزمان گرفتار

تھانہ اٹک خورد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی ،04ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 01کلو سے زائد ہیروئن ،01کلوسے زائد افیون ،900گرام چرس ،اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ روند اور 300عدد پتنگیں اور 20ڈوریں برآمد کیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ کی زیر سربراہی تھانہ اٹک خورد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کامیابی سے جاری ہیں ۔اے ایس آئی سید حبدار شاہ معہ ٹیم نے دوران چیکنگ سرچ پارک اٹک خورد سے منشیا ت فروش سید نواز ولد کچکول ساکن ہنگو باڑہ لنڈی بالاتحصیل و ضلع پشاور سے 1100گرام افیون ،900گرام چرس برآمد کی، منشیات فروش عظیم ولد یار جان ساکن کمر خیل درے لارے تحصیل باڑہ ضلع خیبر سے 1871گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ اٹک خورد میں منشیات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے اسکے علاوہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی سید حبدار شاہ نے دوران چیکنگ سرچ پارک اٹک خورد سے ملزم بشیر خان ولدشیر علی ساکن محلہ عظیم گھڑی جہانگیرہ سے پسٹل 30بور معہ 6 روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
اے ایس آئی ارشد محمود نےضلع اٹک میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے سلسلہ میں پتنگ فروش عبدالرشید ولد بخت ساکن راجہ اقبال ٹاؤن کھنہ کاک شکریال اسلام آباد سے 300عدد پتنگیں اور 20عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس