اٹک پولیس کا ضلع بھر میں فحاشی کے اڈے چلا کر بے حیائی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ،

اٹک پولیس کا ضلع بھر میں فحاشی کے اڈے چلا کر بے حیائی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ، تھانہ فتح جنگ پولیس  نے فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ مار  کرمعاشرے میں  بے حیائی کو فروغ دینے والی عورت سمیت07ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس کواطلاع دی گئی کہ فتح جنگ شہر میں  کچھ اشخاص فحاشی کا اڈہ چلا  کر بے حیائی اور  فحش گوئی پھیلا رہے ہیں اس سے قبل بھی کئی بار اس فحاشی کے اڈہ کے بارے میں پولیس اطلاع دی گئی جس کے بارے میں معلومات اکھٹی کر کے  ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ حامد کاظمی نے  سب انسپکٹر محمد رمضان کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مکمل معلومات اکھٹی کرتے ہوئے جگہ متذکرہ بالا پہنچ کر کامیاب  ریڈ کیا تو موقع پر سے  معاشرے میں بے حیا ئی کو فروغ دینے والی عورت سمیت 07ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوا  کر باقی تمام ایسے بے حیائی  پھیلانے والوں کے لیے سبق آموز بنایا جائیگااور ڈسٹرکٹ پولیس اٹک پورے ضلع کو ایسے عناصر سے پاک کر کے ضلع اٹک کے تمام باسیوں کو پر امن فضا مہیا کرے گی۔ ترجمان اٹک پولیس