تھانہ سٹی اٹک پولیس کافحاشی کے اڈے پر چھاپہ ،دھندہ چلانے والی عورت سمیت 07ملزمان گرفتار ،

تھانہ سٹی اٹک پولیس کافحاشی کے اڈے پر چھاپہ ،دھندہ چلانے والی عورت سمیت 07ملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس کو  اطلاع موصول ہوئی کہ دارالسلام کالونی اٹک شہر میں فحاشی  کا اڈہ چل رہا ہے جس سے محلہ میں فحاشی پھیلنے  کا خدشہ ہے اور اس سے محلہ میں موجود شریف النفس گھرانوں کی عزت  داغدار ہو رہی ہے قانونی کاروائی کی جائے۔اس ا طلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک مظہر السلام  نے فوری طور پر اے ایس آئی خرم شہزاد کی لیڈ میں ٹیم بھیجی ،جنہوں نے جگہ مندرجہ بالا پہنچ کر ریڈ کیا تو فحاشی کا دھندہ چلانےوالی عورت سمیت 07ملزمان  کو موقع پر سے گرفتار کر لیا اور اس دھندے میں ملوث تمام ملزمان  کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تا کہ ضلع اٹک میں ایسے وہ تمام افراد جو فحاشی کے اڈے چلا رہے ہیں اور جو معاشرے میں موجود دیگر شریف النفس انسانوں اور فیملیز کے لیے پریشانی کا سبب بنتے ہیں اور جس سے ہماری نوجوان نسل کے غلط کاموں کی طرف جانے کا اندیشہ ہے کے لیے سبق آموز ہو ۔ ترجمان اٹک پولیس