تھانہ اٹک خورد پولیس نےاقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ کی زیر سربراہی اٹک خورد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اسی سلسلہ میں اشتہاری مجرمان کےخلاف ضلع بھر میں چلائ گئی خصوصی مہم کے نتیجہ میں تھانہ اٹک خورد پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔مجرم اشتہاری علی رضا ولد سرفراز ساکن مانسہر ذیل مقدمہ میں تھانہ اٹک خورد پولیس کو مطلوب تھا۔ مقدمہ نمبر 153 مورخہ 06.09.2020بجرم 324/353/186/427/279ت پ تھانہ اٹک خورد ترجمان اٹک پولیس