حسن ابدال:درندہ صفت باپ نے اپنی بیٹی کو جنسی حوس کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نےملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے

حسن ابدال:درندہ صفت  باپ نے اپنی بیٹی کو جنسی حوس کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نےملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ لڑکی  کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال  کے نواحی علاقہ  محلہ سلطان  آباد داخلی برھان   میں ایک  افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت شخص   اعجاز احمد  نے اپنی ہی حقیقی  بیٹی کو جنسی زیادتی  کا نشانہ  بنا ڈالا ،متاثرہ بچی کی والدہ  نے 23اپریل کو تھانہ صدر حسن ابدال میں تحریری درخواست دی کہ میں شادی شدہ خاتون ہوں میری چار بیٹاں اور ایک بیٹا ہے اور خاوند اعجاز احمد اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتا ہے مورخہ 19اپریل کو میری ایک بیٹی جسکی عمر 7سال ہے  نے مجھے بتلایا کہ اس کا والد اسکے ساتھ نازیبا حرکات کرتا ہے جو اس بات پر میں نے اپنے خاوند پر نظر رکھنا شروع کر دی مورخہ 23 اپریل کو میں نے دیکھا کے میرا خاوند اپنی حقیقی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا ہے قانونی کاروائی کی جائے ۔ اس درخواست پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم اعجاز احمد کو اپنی حراست میں لے لیا اور متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں  دفعہ 376ت پ  کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغا زکر دیا ہے ،درندہ صفت باپ اعجاز  نے اقبال جرم بھی کر لیا ہے۔ ترجمان اٹک پولیس