اٹک پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونے والے ملزمان کو اہل علاقہ کیساتھ ملکر گرفتار کر لیا گیا

اٹک پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونے والے ملزمان کو اہل علاقہ کیساتھ ملکر گرفتار کر لیا گیا، تمام چور اور ڈکیت گینگز کا خاتمہ اٹک پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق 10:45 بجیدن مین روڈ پنڈ سلطانی دومیل روڈ پر پرچون کی دکان کو لوٹنے کے واسطے 02 مسلح اشخاص دوکان کے اندر داخل ہوئے جبکہ انکے 03 ساتھی دکان کے باہر کھڑے ہو گئے۔مسلح اشخاص نے دکان کے اندر اسلحے کی نوک پر دراز میں پڑی ہوئی رقم مبلغ 40 ہزار لوٹ لی اور دکان سرچ کرنے لگے۔اسی اثناء میں میں اہل علاقہ دکان کے باہر اکھٹے ہو گئے جنکو دیکھ کر ملزمان اپنے اپنے موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پنڈ سلطانی اڈے کی طرف بھاگے۔اہل علاقہ نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس اور عوام نے ملکر 03 ملزمان کو قابو کر لیا جنکے نام و پتہ درج ذیل ہیں۔ 01.ایاز محمد ولد سیدان گل ساکن چوڑ چوک راولپنڈی (مسلح پسٹل) 02. عماد اللہ ولد عظیم خان ساکن پیر ودہائی راولپنڈی (مسلح پسٹل) 03. محمد ذیشان عرف شانی ولد احسان اللہ سکنہ محلہ دیر آباد ریلوے ورکشاپ راولپنڈی کینٹ (مسلح پسٹل) ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے درج زیل نام بتائے ہیں۔ 01.فیصل ولد داؤد خان سکنہ پنڈ سلطانی 02. تیمور ولد داؤد خان سکنہ پنڈ سلطانی ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی جنڈ اسلم ڈوگر کی زیر سربراہی ایس ایچ او بسال حیات خان، انچارج چوکی پنڈ سلطانی اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں ڈکیتوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے افراد کی تعریف کرتے ہوئے انکے لیے انعامی اسناد کا اعلان کیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری کو بھر پور طریقے سے ادا کرتی رہے گی۔ ترجمان اٹک پولیس