تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی ،02ملزمان گرفتار،190عدد پتنگیں برآمد تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے سلسلہ میں تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کر کے 190عدد پتنگیں برآمد کر لی،اے ایس آئی صداقت نوا ز اور ٹیم نے پتنگ فروش شاہد محمود ولد جہانداد سے 98عدد پتنگیں معہ 05عدد ڈوریں برآمد کیں اور اے ایس آئی سجاد احمد نے پتنگ فروش ذوالکفل احمد ولد اشتیاق حسین سکنہ پنڈیگھیب کے قبضہ سے 92 عدد پتنگیں معہ 05عدد ڈوریں برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ترجمان اٹک پولیس
