تھانہ سٹی اٹک پولیس کی پتنگ فروشو ں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی ، 02 ملزمان گرفتار،300سے زائد پتنگیں برآمد تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی ہے اس سلسلہ میں پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک مظہر السلام کی زیر سربراہی تھانہ سٹی اٹک پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 300سے زائد پتنگیں برآمد کر ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی عابد علی اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ صہیب یوسف ولد یوسف سکنہ اعوان شریف سے 242پتنگیں برآمد کیں اور ملزم ساجد ولد مشتاق ساکن نیو دار الاسلام کالونی سے 83عدد پتنگیں برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ترجمان اٹک پولیس
