تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے منشیات فروش دھر لیا ،02کلو سے زائد چرس برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے 02کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،اے ایس آئی سجاد احمد معہ ٹیم نے دوران چیکنگ منشیات فروش شیخ محمد اسلم ولد شیخ منور خان سکنہ محلہ مولا پنڈیگھیب سے 2250گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔