اندھے قتل کا ڈراپ سین ،تھانہ سٹی اٹک پولیس نے انتہائی قلیل وقت میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا،

اندھے قتل کا ڈراپ سین ،تھانہ سٹی اٹک پولیس نے انتہائی قلیل وقت میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، مجرم چاہے کتنا ہی چالاک اور ہشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس کو دار السلام کالونی میں واقع ایک گھر میں لاش پڑے ہونے کی اطلاع ملی جو اس کال پر پولیس ٹیم  جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اپنی تحویل میں لے لیااور مقتول کی شناخت میجر ریٹائر یونس عمر سے ہوئی جس کے بیٹے محمد فرقان عمر ولد یونس عمر سکنہ نواں پنڈ ڈاکخانہ شمولہ لڈھڑ تحصیل و ضلع سیالکوٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اندھے قتل کے  وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی محمد جواد اسحاق  کی کمانڈ میں ٹیم تشکیل دیں جنہیں فوری طور پر ملزم کو ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا ٹاسک دیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک مظہر السلام   کی زیر نگرانی انچارج ایچ آئی یو عظمت حیات ایس آئی معہ ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے  مسلسل تگ و دو شروع کردی ،جنہوں نے تمام تر دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا اور اس کے علاوہ جد ید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لاتے ہوئے شب و روز کی انتھک محنت کے بعد قلیل وقت میں ملزم کو ٹریس کر لیا جس کی شناخت عبدالحکیم  ولد عبدالرحیم  سے ہوئی جو مقتول  کے ہاں ملازم تھا۔ملزم سے  تفتیش  کے دوران  ہوش ربا انکشاف سامنے آیا  جس نے اعتراف  جرم کرتے ہوئے کہا  اس نے اپنے مالک سے رقم ادھار لی جو اس وعدہ کے ساتھ اسے دی گئی کہ وہ واپس کر دے گا مگر رقم نہ ہونے کی وجہ سے  میں کافی وقت گزر جانے کے بعد بھی واجب الادا رقم واپس نہ کر سکا اور بالآخر   اس نے اپنے مالک کوموت کی ابدی نیند سلادیا۔اس کیس کی گھتیوں کو سلجھانا پولیس ٹیم کے لیے یقیناً ایک  سخت  محنت طلب کام تھا لیکن ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک مظہر السلام کی قیادت میں پولیس ٹیم نے انتہائی تندہی اور جانفشانی  سے اپنی ڈیوٹی  کو سرانجام دیا جو لائق تحسین ہے۔ ترجمان اٹک پولیس