تھانہ بسال پولیس نے شادی کے موقع پر بے ہودہ ناچ گانے کی محفل سجا کر فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر کےعوام کے سکون کو برباد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، کسی کو عوام الناس کے سکون میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال پولیس کو گاؤں کھنڈا میں شادی کی تقریب کے موقع پر ناچ گانے کی محفل اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دی گئی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او بسال حیات خان نیازی نے ایس آئی عبدالواعظ اور ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شادی میں بے ہودہ ناچ گانے کی محفل سجا کر فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر کےعوام کے سکون کو برباد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان اٹک پولیس