اٹک پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ،02اشتہاری مجرمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حضرو انسپکٹر مظہر حسین شاہ کی سربراہی میں تھانہ حضرو پولیس ٹیم نے مقدمہ نمبر 306بجرم 302/109/34ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری محبوب الہی سکنہ مردان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب گلفراز احمد کی زیر نگرانی تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 61بجرم 379 ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری فیصل نوید ولد سیف اللہ خان ساکن میانوالا کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ترجمان اٹک پولیس
