اٹک عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی ماہرین کے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی یہ بات ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال ٖفخر سلطان راجہ نے انٹر نیشنل ائرق پورٹ کے دورہ کے دوران کہی اس موقع پر سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی ،ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت ، چیف سیکورٹی آفیسر انٹر نیشنل ائرہ پورٹ کرنل ریٹائرڈ زاہد ، ڈی ایس پی فتح جنگ محمد آصف ،ڈی سی پی کینٹ راولپنڈی اقبال شاہ کاظمی،ایس ایچ او تھا نہ نیو ایئر پورٹ اٹک ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد راولپنڈی اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ رینجر ناصر محمود بھی موجود تھے کر نل ریٹائر ڈ زاہد محمود نے ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان راجہ کو سیکورٹی انتظا مات کے متعلق تفصیلی بریفینگ دی اسکے بعد ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے غیر ملکی ماہرین کی رہائش گاہوںاور پروجیکٹ سائیٹ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ؎اور سیکورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنا نے کی ہد ایت جاری کیں اس موقع پر آر پی او نےمقامی لیبرز کو غیر ملکی رہائش گاہوں سے دور رکھنے ، باؤنڈری وال کے اوپر کانٹے دار تار لگانے مزید اچھی کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمر ے نصب کر نے ، مناسب تعداد میں سرچ لائٹس کے ساتھ ساتھ عارضی واچ ٹاورز اور مزید اوبضر ویشن چوکیاں اور وینٹیج پوائنٹس بنا نے کے احکامات جاری کئے۔

