ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی کھلی کچہری،سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی کھلی کچہری،سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم
عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوامی شکایات کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او آفس اٹک میں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی پی او اٹک نے تمام سائلین کے مسائل کو سنا اور ان کے حل لیے متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوامی شکایات کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
بعد ازاں انہوں نے پولیس افسران کے مسائل سن کر ان کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے
ترجمان اٹک پولیس