تھانہ اٹک خور د پولیس کی کاروائی ،02ملزمان گرفتار

تھانہ اٹک خور د پولیس کی کاروائی ،02ملزمان گرفتار
ملزمان  کے قبضہ سےچرس1300گرام، 02عدد پسٹل 30بور اور01عددبندوق 12بور معہ متعدد روند برآمد 
تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس ٹیم نے ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد بدر منیر کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان رفیع اللہ ولد حزب اللہ سکنہ توحید آباد جہانگیرہ تحصیل وضلع نوشہرہ کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور معہ 3عدد روند برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا جبکہ ملزم اصغر علی ولد منور خان ساکن مانسر تحصیل حضرو سے 1300گرام چرس، 01عدد پسٹل 30بور اور 01عدد بندوق 12بورمعہ کارتوس برآمد کر کے منشیات اور اسلحہ ناجائز رکھنے کا الگ الگ مقدمہ درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا
ترجمان اٹک پولیس