تھانہ جنڈ پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی ،06جواری گرفتار
کل مالیتی 320140روپے برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ پولیس نےڈی ایس پی سرکل جنڈ ملک تفسیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جنڈ احمد نواز کی سربراہی میں سب انسپکٹر فیصل محمود اور دیگر پولیس ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جنڈ شہر میں جوئے میں مصروف 6اشخاص 1.زبیر شاہ ولد مسکین خان ساکن جنڈ 2.سعید خان ولد محمد اعجاز سکنہ محلہ گوڑا جنڈ 3.محمد صدیق ولد نعمت خان سکنہ محلہ گوڑا جنڈ 4.امین اللہ ولد سید نور ساکن جنڈ 5.علی جان ولد خیال محمد سکنہ محلہ برف خانہ جنڈ6.میر عبداللہ ولد رئیس خان ساکن محلہ برف خانہ جنڈ کو موقع پر سے گرفتار کر کے داؤ پر لگی کل مالیتی مبلغ 320140روپے جن میں موٹر سائیکلز اور موبائل فونز بھی شامل ہیں برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔
ترجمان اٹک پولیس
