اولاد نہ ہونے پر بہو کو آگ لگانے والے سسر کو اٹک پولیس نے انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا
خواتین ،بچوں اور بزرگوں پر مظالم کے مرتکب افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق مورخہ 13.10.2021کو مسماۃ (ف،ش)نے تھانہ پنڈیگھیب میں درخواست دی کہ میری شادی شاہد اقبال ولد منیر احمد سے سال 2012 میں ہوئی جبکہ ہماری کوئی اولاد نہ ہے اسی وجہ سے کئی سالوں سے ہم اپنےگھر والوں سے طعنے سن رہے تھے اور میرے ساس و سسر اور دیور وغیرہ شاہد پر یہ دباؤ ڈال رہے تھے کے مجھے طلاق دے لیکن اس کےمسلسل انکاری پر میرے سسر اور دیور نے مجھے کمرہ کے اندر پیٹرول چھڑک کر مجھے آگ لگا دی جب یہ میرے شوہرنے دیکھا جو مجھے بچانے کے لیے آگے بڑھے تو ان دونوں نے اسے بھی پکڑ کر آگ لگا دی جس سے وہ بھی شدید جھلس گیا جو بعد میں میری دیورانی ہمیں ہسپتال لے کر گئی لہذا درخواست ہے کہ آپ میرے سسر اور دیور کے خلاف قانونی کاروائی کرتےہوئے ہمیں انصاف دیا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈیگھیب محمد اسلم ڈوگر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب اسلم للہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔ڈی ایس پی پنڈیگھیب ،ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب اور اے ایس آئی محمد نثار خان و دیگر پروفیشنل ٹیم نے پلان ترتیب دیا اور انتہائی قلیل وقت میں ملزمان تک پہنچ کر ایک مرکزی ملزم منیر احمد (سسر) کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم آصف (دیور) کو بھی جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈی پی او اٹک نے ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی پنڈیگھیب سمیت دیگر پولیس افسران کی اس بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس اپنے ضلع میں کسی بھی شخص کو کسی بھی طبقے پر ظلم کرنے نہیں دے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ،بچوں اور بزرگوں پر مظالم کے مرتکب افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے
ترجمان اٹک پولیس
