باہتر پولیس کا قمار بازی کی محفل پر چھاپہ, داٶ پر لگی بھاری رقم و قیمتی قبضہ میں لے لیں,مقدمہ درج
اٹک پولیس ربیع الاول کے مقدس ماہ میں نہ صرف مذہبی تہوار کی سیکورٹی بلکہ سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں کوشاں ہے,ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل فتح جنگ ذوالفقار گیلانی اور ایس ایچ او باہتر سب انسپکٹر سکندر حیات کی زیر نگرانی اے ایس آٸی ملک سجاد و جونٸیر افسران نے تربیٹھی کے مقام پر ایک خالی پلاٹ میں قماربازی کی محفل سجاۓ مسمیان محمد اعجاز اعوان ولد محمد مسکین اعوان,ملک عمران اعوان ولد خان بہادر اعوان, محمد الیاس اعوان ولد فضل دین اعوان ,محمد رمضان اعوان ولد محمد انور اعوان ,غلام سرور اعوان ولد فضل اعوان کو گرفتار کر لیا اور داٶ پر لگی رقم و قیمتی اشیاءٹوٹل مالیتی 52430 روپے قبضہ میں لے لیا جبکہ موقع سے اکبر خان ولد فضل داد خان اور عظمت خان ولد جازو خان بھاگ جانے میں کامیاب ہو گٸے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس نہ صرف ربیع الاول کے مذہبی تہوار کو فول پروف سیکورٹی مہیا کر رہی ہے بلکہ سماج دشمن عناصر کا بھی قلع قمع کرنے میں کوشاں ہے۔اٹک پولیس کی اس کارواٸی کو اہل علاقہ نے خوب سراہا۔
ترجمان اٹک پولیس
