ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کے خصوصی احکامات پر پی آر او اٹک پولیس سب انسپکٹر طاہر اقبال اور انچارج اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر فوزیہ رحمٰن نے COMSATS UNIVERSITY اٹک میں خواتین کو ہراسگی سے محفوظ بنانے کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقا د کیا
ضلع اٹک کو خواتین کے لیے ہر قسم کی ہراسگی سے محفوظ بنانا اولین ترجیحات میں سے ہے ۔ہراسگی جیسے قبیح فعل کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنائیں گے۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کے خصوصی احکامات پر پی آر او اٹک پولیس سب انسپکٹر طاہر اقبال اور انچارج اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر فوزیہ رحمٰن نے COMSATS UNIVERSITY اٹک میں خواتین کو ہراسگی سے محفوظ بنانے کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقا د کیا ۔جس میں COMSATS UNIVERSITY کی فیکلٹی کے علاوہ طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔اس موقع پر پی آر او اٹک پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کے ویژن کے مطابق اٹک پولیس ضلع کو خواتین کے لیے ہر لحاظ سے محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔ضلع میں اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کے قیام کا مقصد ہراسگی کی رپورٹنگ کو آسان بنانا ہے ۔وویمن سیفٹی ایپ اور اینٹی ہراسمنٹ سیل کے فون نمبرز کے علاوہ پکار 15 پر بھی کسی قسم کی ہراسگی کی شکایت کی جا سکتی ہے ۔ہراسگی کا تعلق کسی خاتون کے پہناوے سے ہر گز نہ ہے اور ہمیں بطور معاشرہ Victim blamingکی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے ۔انچارج اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل نے پریزینٹیشن کے ذریعے طلبہ و طالبات میں آگاہی کی کوشش کی اور سامعین کو اس طریقہ کار سے آگاہ کیا جس کے ذریعے ہراسگی کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کی ہراسگی پر خاموش رہنا ملزم کو فائدہ دینے کے مترادف ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کو اس ضمن میں خصوصی ہدایات دی ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی ہراسگی کی رپورٹ پر قانون کے مطابق فوری ایکشن لیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ضلع بھی کی خواتین کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ضلع کو خواتین کے لیے ہر قسم کی ہراسگی سے محفوظ بنانا ان کی اولین ترجیحات میں سے ہے اور وہ ہراسگی جیسے قبیح فعل میں ملوث ملزمان کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کا مقصد خواتین کو احساس تحفظ دینا اور ضلع کو خواتین کے خلاف جرائم سے محفوظ بنانا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس
.
.