ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی TMAہال حسن ابدال میں کھلی کچہری ،سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے آج TMAہال حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل حسن ابدال راجہ فیاض الحق ان کے ہمراہ تھے ۔کھلی کچہری میں سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کو انکی عوام دوست پالیسیوں پر سراہا۔
سائلین نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی اواٹک کے سامنےپیش کیے اور ڈی پی او اٹک نے موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے تمام سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔کھلی کچہری منعقد کرنے کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل کا انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے مزید کہا کہ ضلع اٹک کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور جرائم پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہمارا مشن ہے ۔اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کاوش جاری رکھے گے اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائے گے۔
ترجمان اٹک پولیس

