کانسٹیبل محمد سہیل شہید کے والد اور بچوں کی ڈی پی او آفس آمد پر ڈی پی اٹک رانا شعیب محمود نے شہید کی بچی کو انکی خواہش پر ایک دن کے لیے ڈی پی او بنا دیا،

کانسٹیبل محمد سہیل شہید کے والد اور بچوں کی ڈی پی او آفس آمد پر ڈی پی اٹک رانا شعیب محمود نے شہید کی بچی کو انکی خواہش پر ایک دن کے لیے ڈی پی او بنا دیا،
اٹک پولیس اپنے شہداء کی وارث ہے اور انکے اہل خانہ کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد سہیل شہید کے والد اور بچوں نے ڈی پی او آفس اٹک کا وزٹ کر کے ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے شہید کی بیٹی رویام سہیل کو اپنی کرسی پر بٹھا کر ایک دن کے لیے ڈی پی او اٹک بنا دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس اپنے شہداء کی وارث ہے اور انکے اہل خانہ کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے اہل خانہ کی تمام ضروریات کا خیال رکھنا اٹک پولیس کا فرض ہے اور ہمیشہ یہ فرض نبھایا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس