تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،02منشیات سمگلر ز گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 3460گرام چرس برآمد کر لی گئی ،مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھرمیں منشیات سمگلرز کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے نتیجہ میں ضلع بھر سے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کےسلاخوں کے پیچھے کر دیا گیا ہے ۔اسی سلسلہ میں تھانہ اٹک خورد پولیس نے ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انوار الحق کی زیر نگرانی سید حبدار حسین شاہ اے ایس آئی معہ ٹیم نے کے پی کے سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے دو سمگلرز کو گرفتار کر لیا ۔ سرچ پارک اٹک خورد سے منشیات سمگلر عتیق الرحمن ولد محمد افضل ساکن دامان تحصیل حضرو سے 1260گرام چرس اور منشیات فروش عدنان الرحمن ولد طارق ساکن نوشہرہ سے 2200گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے حوالات بند کر دیا ۔
ترجمان اٹک پولیس
