ڈی پی اواٹک رانا شعیب محمود کا ٹی ایم اے ہال جنڈ میں کھلی کچہری کاانعقاد-
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے TMAہال جنڈمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او جنڈ ملک تفسیر،ایس ایچ او تھانہ جنڈ سب انسپکٹر احمد نواز اور ایس ایچ او انجراء انسپکٹر محمد اسلم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کے پیر سعادت علی شاہ نے ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔کھلی کچہری میں سائلین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل ڈی پی اواٹک کے سامنےپیش کیے ۔ ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے موقع پر ہی ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔کھلی کچہری کے حوالہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ان کی دہلیز پر کرنا ہے اس کے علاوہ بھی میرے آفس کے دروازے تمام سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔ضلع اٹک کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور جرائم پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہمارا مشن ہے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے ہر ممکن کاوش جاری رکھیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کرادار تک پہنچائیں گے۔
ترجمان اٹک پولیس

