اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،05ملزما ن گرفتار

اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،05ملزما ن گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 2605گرام چرس اور25لیٹر دیسی شراب برآمد ۔تھانہ سٹی و صدر حسن ابدال میں مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کے احکاما ت پر منشیات فروشوں کے خلا ف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جار ی ہے۔اسی مہم کے نتیجہ میں تھانہ صدر حسن ابدا ل پولیس نے ایس ڈی پی او سرکل حسن ابدال راجہ فیاض الحق کی زیر نگرانی ،ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال انسپکٹررضوان اللہ کی  سربراہی میں اے ایس آئی ارشد محمود نے شراب فروش رب نواز عرف رباولد سلطان ساکن غربی خودہ تحصیل حسن ابدال کے قبضہ سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کی ،ایس آئی محمد کوثر نےمنشیات فروش ہاشم خان ولد مسعود خان ساکن پوڑ میان تحصیل حسن ابدال کے قبضہ سے 1200گرام چرس جبکہ منشیات فروش شفقت عرف بھولا ولد صادق ساکن پوڑ میانہ تحصیل حسن ابدال کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد کی اوراے ایس آئی مظہر حسین نے ملزم ظفر اللہ ساکن حال چکڑہ کے قبضہ سے 305گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔جبکہ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے ایس ایچ او تھانہ سٹی حسن ابدال محمد عمران کی زیر نگرانی اےا یس آئی محمد افتخار معہ ٹیم نے دوران چیکنگ ملزم ساجد خان ولد مرزا خان ساکن حسن ابدال کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا
ترجمان اٹک پولیس