سگے بھائی نے اپنی بہن کی ملکیتی زمین اس کے نام منتقل نہ کرنے پر بے دردی سے چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو اٹک پولیس نے گرفتار کر لیا

سگے بھائی نے اپنی بہن کی ملکیتی زمین اس کے نام منتقل نہ کرنے پر بے دردی سے چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو اٹک پولیس نے  گرفتار کر لیا۔
اٹک پولیس  معاشرے سے جرم اور ظلم کے خاتمے کے لیے بر سرِ پیکار ہے ۔کوئی ظالم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود 
تفصیلات کے مطابق مسمی تقی شاہ ولد سید فتح شاہ سکنہ ٹہہ دخلی دومیل تحصیل جنڈ نے تھانہ بسال پولیس کو  بیان دیا  کہ میں اپنے بھائیوں ،ہمشیرہ ،والدہ اور بیوی بچوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہوں میری ہمشیرہ مسماۃ ش،ب جو کہ ٹیچر ہیں اور بھای سید امجد علی شاہ پرائیوٹ مل میں کام کرتا  ہے کہ  صبح سویرے اس نے بہن مسماۃ ش،ب کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا جسکو بعد میں ہسپتال لے جایاگیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  فوت ہو گئی  اور میرا بھائی فرار ہو گیا۔وجہ عناد اس سے پہلے بھی ہمارے بھائی سید امجد علی شاہ  نے بہن مسماۃ ش ،ب کو  کو اسکی ملکیتی اراضی اپنے نام کرنے کا کہ چکا تھا لیکن بہن نے انکار کر دیا تھا جس بنا پر اس نے بہن کا ناحق قتل کر دیا ہے قانونی کاروائی کی جائے ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او پنڈیگھیب سرکل محمد اسلم ڈوگر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بسال  حیات خان نیازی  اور انچارج HIUسرکل پنڈیگھیب سب انسپکٹر غلام حسن کو ٹاسک دیا ۔جنہوں نے ہمراہ پروفیشنل ٹیم کے ملزم کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر کےسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ڈ ی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او پنڈیگھیب سرکل ،ایس ایچ او بسال  اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس  معاشرے سے جرم اور ظلم کے خاتمے کے لیے بر سرِ پیکار ہے ۔کوئی ظالم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔