اٹک پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ڈی ایس پی حضرو ملک محمد اقبال اور ایس ایچ او تھانہ رنگو سب انسپکٹر عابد قریشی کی زیر نگرانی اے ایس آئی احمد فہیم ظفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بی کیٹگری کا مجرم اشتہاری محمد یعقوب ولد مسکین خان سکنہ ویسہ تحصیل حضرو کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس