آزا دجموںکشمیرقانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے سلسلہ میں انتظاما ت مکمل کرلئے گئے

آزا دجموں کشمیرقانون ساز اسمبلی کے21جولائی کو ہونے والے الیکشن کے سلسلہ میں انتظاما ت مکمل کرلئے گئے ،اٹک میں LA-6او ر وادی 5کی سیٹوں کے لئے 15پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں دونوں حلقوں میں اٹک کے مردانہ ووٹرز کی تعداد2409ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2254کل ووٹر ز 4663ہے ،اٹک پولیس کے ڈی پی او زاہد نواز مروت کی زیر صدارت سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اٹک میں قائم کردہ تمام پولنگ سٹیشن پر 300سے زائد پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے میٹنگ کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کیمپس پولنگ سٹیشن کی400گز کی دوری پر قائم جائیں گے ،کسی بھی پارٹی کا پولنگ 400گز کے اندر قائم نہ ہونے دیا جائے گا ، کسی بھی پارٹی کا پو؛لنگ ایجنٹ ووٹر زکو پولنگ سٹیشن کے 400گز کے اندر اپنے حق میں ووٹ ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتا الیکشن کے اختتام پر ریلیوں اور جلسہ جلوس کے انعقاد پر پابندی کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا ،پولنگ اسٹیشن پر نتیجے کے اعلان کے بعد کسی قسم کے کوئی ہجوم اکٹھا نہ کیا جائے گا تاکہ ہجوم کو فائندہ اٹھا کر کوئی شرپسند عنصر تخریبی کاروائی کر سکے ۔