اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں،ملزمان گرفتار ،الگ الگ مقدمات درج

اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں،ملزمان گرفتار ،الگ الگ مقدمات درج
ضلع اٹک کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا،ڈی پی او اٹک عارف شہباز خان وزیر

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ صدراٹک  انوار الحق کی زیر نگرانی سب ا نسپکٹر محمد زاھد نےمنشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے دورانِ گشت ایک مشکوک شخص دل مرجان ولد عظیم خان  سکنہ سداکرم ایجنسی سے1350گرام چرس برآمد کرکےملزم گرفتارکرکےمقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ انچارج پولیس چوکی غورغشتی اے ایس آئی  حبیب الرحمٰن نے دورانِ گشت ایک مشکوک شخص محمد طاہرولد محمد ریاض مرحوم سکنہ مکان نمبر D/82ریلوے کیرج فیکٹری ڈھوک مٹکال راولپنڈی سے 400گرام چرس برآمد کرکےگرفتارکرکےمقدمہ درج کر لیا۔ 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور قوت اور جذبے سے کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئےہیں۔انکا کہنا ہے کہ  منشیات فروش نوجوان نسل کی رگوں میں نشے کاا زہر انڈیل کرانہیں ناکارہ بنانے کا جرم ِعظیم کرتے ہیں ۔ایسے ناسوروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ضلع اٹک کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس