ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر کی تمام سرکلزکے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ۔
کرائم میٹنگ میں تھانہ جات کے کرائم بالخصوص سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی اوراس کے علاوہ چوری،راہزنی وغیر ہ کو میرٹ پریکسو کرنے، ملزمان کی گرفتاری اور مجرمان اشتہاریوں کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا،خواتین کے خلاف جرائم پرفوری ایکشن کی ہدایات،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عارف شہباز خان وزیرکی سربراہی میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک آصف مسعود،اے ایس پی (UT)انعم شیر، تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوزاور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی.ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او اٹک نے جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اورمجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، کے خلاف کاروائی جاری رکھنے پر زور دیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک عارف شہباز خان وزیر کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف نہ صرف کاروائیاں کی جائیں بلکہ مؤثر تفتیش کرکے ان کو معززعدالتوں سے سزا بھی دلوائیں ۔تمام تھانہ جات اورچوکیات میں آنے والے سائلین کی دادرسی کرکے فوری ایف آئی آر کا اندراج ہونا چاہیئے اور اس بابت کیا قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی۔ ضلع بھر میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورچوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او اٹک کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم پر فوری ایکشن لیکرکاروائی کی جائے۔تمام زیرتفتیش مقدمات کو جلد از جلدمیرٹ پر یکسو کیا جائے۔
ترجمان اٹک پولیس