ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر نے تھانہ اٹک خورد اور سٹی و صدر حسن ابدال کا سرپرائز وزٹ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر نے تھانہ اٹک خورد اور سٹی و صدر حسن ابدال کا سرپرائز وزٹ کیا
ایف آئی آر کے فوری اندراج کو فوری یقینی بنائیں اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی  ، ڈی پی او اٹک
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر نے تھانہ اٹک خورد ، سٹی حسن ابدال اور صدر حسن ابدال کا سرپرائز وزٹ کیا ۔تھانوں میں فرنٹ ڈیسک،محرر آفس ، کوت، رہائشی بیرکس وغیرہ چیک کئے۔تھانہ جات کے ریکارڈ ہائے کو اپ  ڈیٹڈ رکھنے کے علاوہ تھانہ جات کی  بلڈنگز کی صفائی خصوصا رہائشی بیرکس و حوالات کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ تھانہ جات میں آنے والی عوام سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور قابل دست اندازی جرائم کی اطلاع ملتے ہی فوری ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائے  ایف آئی آر کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس