آج ڈی پی او آفس میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع کا کرائم اور عید کے متعلق سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ DPO اٹک زاہد نواز نے موجودہ انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور تمام SDPOs اور SHOsکو حکم دیا کہ
۱- تمام SDPOs اور SHOs اپنے اپنے علاقہ میں پٹرولنگ کے شیڈول کو بہتر کریں نیز تمام SDPOsاور SHOs خود رات کو گشت کریں گے۔
۲- اپنے اپنے علاقہ جات میں مختلف گاؤں کا دورہ کریں اور وہاں ٹھیکری پہرہ لگائیں-
۳- عید کے دنوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے پکٹس لگائی جائیں-
۴- تمام بنکس، جیولری شاپس اور بازاروں کی سیکیورٹی کو مزید بڑھایا جائے۔
۵- تمام SHOs پوری تسلی اور ویری فکیشن کے بعد مویشی بردار گاڑیوں کو ضلع سے passage دیں گے۔
