آئی جی پنجاب نے پنجاب بهر کے 36 اضلاع سے 5 ستمبر کو ڈی پی او آفس کے پی آر او کو لاہور میں طلب کرلیا اور ان کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ تمام اضلاع کے نیوز چینلز اردو اور انگلش اخبارات سے وابستہ صحافیوں کے نام، ادارے کے نام اور انکے فون نمبرز کی فہرستیں بناکرلائیں، یادرہے تمام رپورٹرز کی انکے ادارے تصدیق کریں گے' تصدیق نہ هونے کی صورت میں یا غلط کوائف دینے پر متعلقہ صحافی جعل سازی کا مرتکب قرار دیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام شہروں کے پریس کلب رجسٹرڈ کروانا اور پریس کلب کے تمام ممبران کی صحافتی تصدیق لازمی قرار دے دی گئی ہے، کوئی بھی پریس کلب کسی غیر تصدیق شدہ صحافی کو ممبر رکھنے کا مجاز ہرگز نہیں ہوگا اور رجسٹرڈ پریس کلب کی ممبر شپ اور مصدقہ ادارتی پریس کارڈ/ اتھارٹی لیٹر کے بغیر کسی صحافی کو حکومتی/ غیر حکومتی اداروں میں رپورٹنگ کی اجازت نہیں ہو گی.


