اٹک میں آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پنجتنی سے برامدہواجلوس مدنی چوک سے ہوتاہوافوارہ چوک پہنچاجہاں شرکاء نے نمازظہرین اداکئ جس کے بعد زنجیرزنی اورماتم داری کرتے ہوئے عزادارحضرت امام حسین اوران کے خاندان کی عظیم شہادت پریاحسین کاوردکرتے جارہے ہیں یہ جلوس کمیٹی چوک کچہری چوک اورسیشن چوک سے ہوتاہواشام کومرکزی امام بارگاہ کاملپورسیداں میں اختتام پذیرہوگااس مواع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے آرپی اوراولپنڈی راجہ فخرسلطان نے تمام انتظامات کاجائزہ لیاجبکہ ڈی پی اواٹک زاہدنوازمروت ۔ڈی سی اواٹک رانااکبرحیات ریسکیو1122ٹی ایم اے اورسول ڈیفنس کاعملہ بھی جلوس کے ساتھ موجودرہاجلوس کی سکیورٹی کے لئے ساڑھے پانچ سوسے زائدپولیس اہلکار تعینات تھےجلوس کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہےپولیس نے ساراشہربندکروادیاجلوس روٹس کے راستے مکمل طورپر سیل کئے گئےراستوں پربھاری پولیس نفری چھتوں پرنشانہ بازتعینات ہیں جبکہ پولیس لائن میں فوج اورایلیٹ کے دستے اسٹینڈ بائی موجودہیں